انٹر بینک: ڈالر 304 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 731 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔