کابل:افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ سوا دوکروڑ افغان بجلی محکمے کا نادہند ہ نکلا،محکمے نے رقم اد ا نہ کرنے کی صورت میں سفارتخانے کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
افغان میڈیا امارات اسلامی اردو کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 22.5 ملین افغانیوں کا مقروض ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کو بتایا گیا کہ اگر انہوں نے کابل الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ کو رقم ادا نہ کی تو وہ ان کی بجلی کاٹ دیں گے۔