حصص مارکیٹ 600 سے زائد پوائنٹس گرگئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کی طرح مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دن کے درمیان میں مجموعی طور پر 682 پوائنٹس گر گئے۔

100 انڈیکس 682 پوائنٹس کمی سے کئی روز بعد واپس 45 ہزار 562 پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس گزشتہ روز 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کی شروعات پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 305 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔