ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا آج پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں ہوگا۔
پاک بھارت میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے بجے پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس اہم میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
آج موسم کی پیشگوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس پرکینڈی کا موسم بہتر دکھایاجارہا ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔
تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
ایشیا کپ 2023 میں بھارت کیخلاف اس اہم ترین میچ میں پی سی بی نے نیپال کیخلاف کھیلنے والا اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیت کا تسلسل قائم رکھیں گے۔