وہی ہوا جس کا تھا بھارتی بلے بازوں کو ڈر

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلنے جانیوالے میچ میں شاہین آفریدی نے ایک بار پھر بھارت کے ٹاپ بلے بازوں کا شکار کیا۔

 روہت شرما پہلے ہی شاہین سے ڈرے ہوئے تھے اور میچ سے چند دن قبل لیفٹ آرم پیسرز کو کھیلنے کی پریکٹس کرتے رہے۔

 تاہم ان کی یہ محنت رائیگاں گئی اور شاہین نے ایک بار پھر بھارتی ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ میں تاریخ کی سب سے لمبی اننگز کھیلنے کا اعزاز رکھنے والے روہت شرما کی وکٹ اڑا دی۔

 اس کے بعد شاہین آفریدی نے موجودہ دور کے سب سے خطرناک اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو بھی نہ بخشا اور ان کی بھی وکٹیں اڑ ا کر اپنی برتری ثابت کی، شاہین نے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔

 اس کے علاوہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے بھی بھارتی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا اور 3، 3وکٹیں اپنے نام کیں۔

 واضح رہے کہ اس میچ کو پہلے ہی پاکستانی پیسرز اور بھارتی بلے بازوں کا مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔

 میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں روہت شرما بھی پاکستانی پیسرز کی تعریف کرچکے ہیں اور یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ ان کے پاس شاہین، نسیم اور حارث رؤف جیسے خطرناک پیسرز میسر نہیں ہیں۔