شاہین، نسیم اور حارث کا نیا کارنامہ

ایشیاء کپ 2023 کے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بھارتی بیٹرز کے دل میں خوف تو پیدا کیا ہی، ساتھ ہی ایک نئی تاریخ بھی رقم کردی۔

ایشیاء کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں، اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ اس طرح پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

تاہم اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے جو تاریخ رقم کی وہ یہ تھی کہ ایشیاء کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اُڑا دیں۔