خیبر پختونخوا (کے پی) کے محکمۂ صحت نے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے محکمۂ صحت نے تمام اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیا۔
محکمۂ صحت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موبائل کے استعمال سے متعلق عوامی شکایات سامنے آ رہی ہیں، موبائل کے استعمال پر مریضوں اور عملے کے درمیان لڑائی جیسے واقعات ہو چکے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج متاثر ہوتا ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔