آئندہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے، پرویز خٹک

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے۔

مانسہرہ کی  تحصیل بفہ مجاہد آباد میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین آگے بڑھتی رہے گی۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،پی ڈی ایم کا خیبر پختونخوا سے مکمل صفایا ہو گا۔


ہماری حکومت آئی تو سرکاری محکموں کے افسران عوام کے خادم ہوں گے۔

ہم جھوٹے نعرےاوروعدے نہیں کرتے،عوام سے وعدہ کرتے ہیں ان کےمسائل حل کریں گے۔