پشاور: بچوں کو گداگری کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور کے کمشنر محمد زبیر کی زیر صدارت میں گداگری کے خاتمے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ سے بڑی تعداد میں بچے گداگری کیلئے پشاور لائے گئے ہیں جن کو مخصوص ٹھیکے دار  استعمال کرتے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گداگری کیلئے استعمال ہونے والے یہ یتیم بچے توجہ نہ ملنے پر منشیات کے عادی بن رہے ہیں۔

گداگری کے خاتمے کے خلاف اجلاس کے دوران ان بچوں کو تحویل میں لے کر سندھ حکومت کے حوالے کرنے اور  مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔