اے این پی کی ترجمان ثمر بلور کے گھر چوری

عوامی نیشنل پارٹی کی ترجمان ثمر بلور کے گھر میں چوری ہوگئی۔

چوری کی واردات سابق ایم پی اے ثمر بلور کے اسلام آباد میں واقع گھر میں ہوئی۔

ثمر بلور کے گھر سے چور دو قیمتی انگوٹھیاں لے گئے۔


عوامی نیشنل پارٹی کی ترجمان کے گھر چوری کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کی جانب سے گھر سے دو ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔