دہشتگردی کیخلاف جنگ، خیبرپختونخوا کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

 پشاور:خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 2010 سے اب تک 415 ارب50 کروڑ کے فنڈز ملے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 2010 سے اب تک 415 ارب50 کروڑ کے فنڈز ملے ہیں جو دہشت گردی سے متاثر علاقوں میں استعمال کئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق فنڈز تباہ شدہ سڑکوں، پلوں، سکولوں اورپولیس اسٹیشنز کی تعمیر نوپرخرچ کے گئے جب کہ 90ارب 80کروڑ روپے نان سیلری بجٹ کی مد میں اور 15ارب 92کروڑ روپے جانی نقصانات کے ازالے کی مد میں دیئے گئے ہیں۔

دستاویز  میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 70کروڑ روپے انسداد دہشت گردی عدالتوں پرخرچ ہوئے، 17ارب 20کروڑ روپے سکیورٹی الاؤنسز اور 33ارب 88کروڑ روپے سکیورٹی سے متعلق منصوبوں پر خرچ کئے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں سالانہ قابل تقسیم محاصل کا ایک فیصد ملتا ہے۔