خیبر: دستی بم کا دھماکا،1 شخص جاں بحق

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر خیبر مارکیٹ کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔

خیبر پولیس کے مطابق دستی بم پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

خیبر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پاک افغان شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

خیبر پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بم دھماکے کے مقام پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

خیبر پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔