آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات گنڈا پور کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
آئی جی کے پی آر او نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مذکورہ نوٹی فکیشن جعلی ہے جس کا اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے بھی نوٹس لیا ہے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے کیا ہے۔
پیر کی صبح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ایک نوٹی فکیشن سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اختر حیات گنڈا پور کی جگہ گریڈ 21 کے آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو نیا آئی جی خیبرپخونخواہ تعینات کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے بھی جعلی نوٹی فکیشن کا نوٹس لیا ہے۔