جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف اٹھارہ ستمبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ 18 ستمبر کو پشاور میں دھرنے کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی دھرنے ہوں گے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔
میاں اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے بل میں عوام کو موت کا پروانہ نظر آتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کیساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد نگراں وزیراعظم نے کئی اجلاس بلائے لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا۔