پشاور: جماعت اسلامی نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کے باہر دھرنا دے دیا۔
جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت کارکنوں نے گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے تین روز کے لیے دھرنا دے دیا اور عجائب گھر کے سامنے کنٹینر لگاکر بند کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تین روز کے لیے پشاور میں پڑاؤ ڈال لیا۔
کہنا ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک پرامن ہے جلاؤ گھیراؤ مقصد نہیں ہے، حکومت کو قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا ہوگا۔ جماعت اسلامی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائےواضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں 21 اور کوئٹہ میں 24 ستمبر جب کہ کراچی میں 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے۔