پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کو ڈرائیورنگ لائسنسنگ اتھارٹی کے اختیار حاصل ہوں گے اور اپنی اپنی حدود میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔
پنجاب بھر میں پنجاب ہائی ویز پیڑولنگ پولیس کو اپنی اپنی حدود میں ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے کے لیے انفورسمنٹ کے اختیا ر دیے گئے جس میں خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو چالان ٹکٹ جاری کرنا بھی شامل تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ باقائدہ منظوری کے بعد پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کو بھی لائسنس جاری کرنے کے اختیار دے دیے گئے ہیں۔