ایبٹ آباد : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج نابینا لڑکی نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نئی مثال قائم کردی، علیزہ شاہ نے 918 نمبر حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں طالبات نےمیدان مار لیا، نتائج میں نابینا لڑکی نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نئی مثال قائم کردی۔
حفظہ سلیم نے 953 نمبر کیساتھ پہلی اور صدیقہ عنایت کی935نمبرکیساتھ دوسری پوزیشن جبکہ قوت بینائی سے محروم علیزہ شاہ نے 918 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
علیزہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی پر اللہ پاک کا جتنا شکر کروں کم ہے، میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا انتھک نتیجہ ہے۔