خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیے جانے کی منظوری دے دی۔
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجر کے لیے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
پشاورہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی نے کی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عالت کو بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔