جنوبی وزیرستان میں پاک فوج 44 ہزار ایکٹر بنجر زمینیں قابل کاشت بنائے گی

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے قدم اٹھایا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے‏ ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں ابتداء میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کاری کے قابل بنایا جائے گا۔

اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جائے گا، منصوبے سے کاشت کاروں کی معیشت بہتر ہوگی، غذائی قلت پر قابوپایا جائے گا۔

علاقے کی عوام نے پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاری کو فروغ ملے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔