سوات میں پہلی بار خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ منعقد کیا گیا جس میں کبل اور مینگورہ کی خواتین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام پہلی بارخواتین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ میچ کبل اور مینگورہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
مینگورہ ویمن کرکٹ ٹیم نے اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کبل ویمن ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔
مینگورہ کرکٹ ٹیم کی خواتین نے مقررہ 10 اوورز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اسکور بورڈ پر 129 رنز کا مجمع ترتیب دیا۔
جواب میں 130 رنزکا تعاقب کرنے والی کبل کی خواتین ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پوری ٹیم 122 رنز پرآؤٹ ہوگئی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔