انگلینڈ کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

لندن:انگلینڈ کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، وقفے کے دوران بھی طلبا موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ طلبا سکول میں تعلیم پر دھیان دیں۔

 اس کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالب علموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے، اس پابندی سے اسکولوں میں طلبا پر محنت کرنے والے اساتذہ کی بھی مدد ہوسکے گی۔