کراچی: پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین معاملات طے پاگئے جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو ایندھن کی مد میں 48 کروڑ روپے ادا کردیے گئے، کراچی میں رکی تین پروازوں کی روانگی کا عمل شروع کردیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں رکی پروازیں بھی کراچی روانہ کی جارہی ہیں۔