کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق، 4زخمی

کوہاٹ میں ٹنل کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ انڈس ہائی وے ٹنل چیک پوسٹ کے قریب کار اور مسافر بس کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اور زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار بنوں سے پشاور اور مسافر بس پشاور سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔