خیبرپختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 11 افسروں کے تبادلے

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 11 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی محمد زبیراصغر کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، سید امیتاز حسین کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا، امیرسطان سیکرٹری فنانس، محمود اسلم بطورسیکرٹری ہیلتھ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے محمد عابد خان کمشنر کوہاٹ ڈویژن تعینات، ارشد جمال ڈپٹی سیکرٹری اوقاف، شکیل احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند تعینات، گریڈ 19 کے عرفان اللہ خان وزیر کی خدمات محکمہ انتظامی امور کے حوالے کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر وزیرستان ریحان گل خٹک کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر منظور احمد آفریدی کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تعینات کر دیا، گریڈ 19 کے پی ایم ایس افسر محمد نواز کو ڈپٹی کمشنر بنوں لگا دیا گیا۔