ہنگو میں ایک بار پھرتیندوے کی چہل قدمی، علاقہ مکین خوف کا شکار تیندوا رات کے وقت باہر نکلنے والوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، عوام

ہنگو میں ایک بار پھر تیندوا نکل آیا۔ یہ تیندوا متعدد بار دکھائی دینے کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ہنگو کے علاقے جوزارہ کے قریب گزشتہ رات ایک بار پھر تیندوا دیکھائی دیا ۔

علاقہ مکین کے مطابق جرنیلی روڈ پر عبدالعلی چیک پوسٹ کے قریب گزشتہ کئی دن سے ایک تیندوا مین روڈ پر آتا ہے اور چہل قدمی کے بعد غائب ہو جاتا ہے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تیندوا رات کے وقت باہر نکلنے والوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے اس لیے متعلقہ حکام کو تیندوے کے حوالے سے کوئی مستقل حل نکالے۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر تیندوا قریبی جنگلات سے آتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کی ٹیمیںتیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں موجود ہیں مگر تاحال انہیں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔