سوات، ڈاکٹر امجدعلی خان سمیت 8 رہنمائوں کی گرفتاری

سوات، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی خان سمیت 8 رہنمائوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کو بینکوٹ کارنرمیٹنگ کے دوران پولیس نےگرفتار کیاجن میں پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتاررہنمائوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔