خیبرپختونخوا میں خطرناک اشیاء کی رجسٹریشن کا فیصلہ ، سافٹ ویئر تیار

خیبرپختونخوا میں ایکسپلوزولائسنس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سافٹ ویئرسسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے تحت ای ایل 4 لائسنس ہولڈرسے کہا گیا ہے کہ وہ 9 اکتوبر سے پہلے لائسنس رجسٹرکریں۔

لائسنس ہولڈرز کو روزانہ بارود کے استعمال کا ریکارڈ سسٹم میں اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ 9 اکتوبر کے بعد غیررجسٹرڈ لائسنسزمنسوخ کیے جائیں گے ۔

مزید کہا کہ بارود کی غیرقانونی خرید وفروخت پر بھی کارروائی کی جائے گی۔