خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مانسہرہ : ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت کتنی تھی اس بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

یاد رہے کہ آج افغانستان میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آچکے ہیں۔

وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔