کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کلفٹن پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے تحت ملنے والے انسانی ڈھانچے کی جنس معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچے کی شناخت اور میڈیکل رپورٹ کیلئے ملنے والے ڈھانچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ بنگلہ گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے جو کہ محمد احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ محمد احمد اسلم نے یہ بنگلہ پراپرٹی سیل پرچیز کی غرض سے خریدا تھا، مذکورہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔