گاڑیاں جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کے 5 سابق وزراء اشتہاری قرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس کے نزدیک گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت 5 رہنمائوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست منظورکرتے ہوئے دانستہ روپوش حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔

پولیس نے نشاندہی کی تھی کہ یہ رہنما مقدمے میں نامزد ہیں اور جان بوجھ کر منظر سے غائب ہیں۔ اس سے قبل عدالت نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے جبکہ اسی مقدمے کے دیگر ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔