ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنےو الے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں، ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے اور اس سے لاکھوں روپے ہتبھیائے۔
ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان نے مجموعی طور پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرکے 17 لاکھ روپے حاصل کیے۔
ملزمان نے خاتون کو قابل اعتراض مواد کے علاوہ من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی ۔ ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔