ٹاؤن شپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ورلڈ کپ میچ پہ جوا کھیلنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو میچ پر جوا کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے B1 سیکٹر ٹاؤن شپ میں واقع بیٹھک میں خفیہ طور پر جوئے کا اڈا بنا رکھا تھا۔
ملزمان میں محمد علی ، بابر ، یاسر اور اعجاز شامل ہیں۔ ان سے داؤ پر لگے ہزاروں روپے نقدی ،7 موبائل فونز، ایل ای ڈی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔