گجرات: لیبیا میں شہری کو اغواء کرنے میں ملوث گینگ کا سہولتکار گرفتار ملزم نے شہری کی بازیابی کے لئے 7 لاکھ روپے وصول کیے، ایف آئی اے

ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا میں شہری کو اغواء کرنے میں ملوث گینگ کا سہولتکار گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق لیبیا میں شہری کو اغواء کرنے میں ملوث گینگ کے سہولتکار عمران کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے شہری کی بازیابی کے لئے 7 لاکھ روپے وصول کئے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل متاثرہ شہری کو لیبیا میں انسانی ٹریفکرز کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا، گرفتار ملزم انسانی ٹریفکنگ میں ملوث گینگ کا سہولت کار ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔