خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیخلاف 31 اکتوبر تک آپریشن نہ کرنے کا فیصلہ صوبے کے ریجنل پولیس افسران کو اپنے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا پولیس نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف 31 اکتوبر تک فورس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی پی او ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے خلاف آپریشن نہیں ہوگا، اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع سی پی او نے کہا کہ صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران کو اپنے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو غیر قانونی مقیم مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس دوران تمام افراد کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال رضاکارانہ طور پر غیر قانونی مقیم افغان باشندے ملک سے انخلاء کر رہے ہیں، 31 اکتوبر کے بعد قانون کے مطابق ان کے انخلاء کا عمل شروع ہوگا۔