تل ابیب: غزہ پر 4 روز سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کاروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔
اسرائیلی بمباری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا جس میں اب شہید ہونے والوںن کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکی ہیں۔ گزشتہ دو روز سے اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ بجلی منقطع جب کہ خوراک اور ایندھن کی فراہمی معطل ہے۔
ادھر لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی سرزمین پر مارٹر شیلز سے حملے کیے جس میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل نے بھی لبنان پر میزائل داغے تاہم کسی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے اسرائیل اور حماس سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔