سکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان اور میران شاہ میں کارروائیاں، 2 دہشگرد ہلاک ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کاروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کی۔ آپریشن کے دوران اکرم نامی دہشت گرد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے پہلے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی۔

فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔

شدید جھڑپ میں میران شاہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے فورسز کے بروقت اور متحرک آپریشن کو سراہا۔