کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بلیوں کی خوراک پر مبنی لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی مہنگی الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیں۔
حکام کے مطابق 19 ستمبر کو کراچی پہنچنے والے مذکورہ کنٹینرکی کلئِرنس کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا.
جانچ پڑتال میں کنٹینر سے 3 کروڑ روپے مالیت کی مختلف الیکٹرانک اشیا برآمد ہوئیں۔
برآمد اشیاء پر قوانین کے تحت ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 2 کروڑ روپے قابل ادا ہیں۔
ملوث مافیا کی جانب سے اس طرح کے 38 کنسائنمنٹس پہلے بھی منگوائے جا چکے ہیں۔
ماضِ میں یہ کنسائنمنٹس مختلف بندرگاہوں پرمنگوائے گئے، ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے ملوث مافیا کی نشاندہی کے لئَے تحقیقات جاری ہیں۔