کراچی میں شاہ فیصل کے قریب ملیر ندی میں 2 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ دنوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کے قریب ملیر ندی میں 2 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والوے دونوں بچوں راہول اور تکرا کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ندی کنارے کھڑے 2 بچوں اشوک اور ابلا کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کچرا چننے کا کام کرتے ہیں گرمی کے باعث ندی میں نہارہے تھے۔