پشاور: محمد فاروق آفریدی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے مستعفی

پشاور: محمد فاروق آفریدی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد فاروق آفریدی نے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا کہ استعفی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد فاروق آفریدی مارچ 2023 کو بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات ہوئے تھے، گزشتہ ماہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فضل شاہ مہمند بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔