نوشہرہ میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کی وجہ سے لیسکو ریجن میں 84 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔