بنوں کے علاقے غوڑہ بکاخیل میں 2 روز بعد دوبارہ پولیو مہم شروع ہو گئی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نواز کا کہنا ہے کہ ہر پولیو ٹیم کے ساتھ 5 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بنوں کا مزید کہنا ہے کہ غوڑہ بکاخیل میں پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیو ٹیم پر حملے کے خدشات کے باعث مہم روک دی گئی تھی۔