ٹانک: انسداد پولیو مانیٹرنگ عملے کے 2 مغوی بحفاظت بازیاب

ٹانک سے اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دونوں افراد بحفاظت بازیاب ہوگئے۔ دونوں کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کیا تھا، تاہم واقعہ کے کچھ دیر بعد مغویوں میں شامل خاتون ہیلتھ ورکر اور گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے دونوں اہلکار شعیب اور ذولفقار بازیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم اسٹاف کے اغواء کا واقعہ ٹانک کے علاقہ کڑی عمرخان گاؤں کے مقام پر پیش آیا تھا۔