مریدکے: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

مریدکے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کام سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مریدکے کے علاقے نارروال چوک سے گزرتے ہوئے اچانک پتنگ کی ڈور پھرنے سے دونوں زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور سلیم کے نام سے ہوئی، دونوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔