ضلع کرم میں قبا‏ئلی تصادم: فائرنگ سے 7 جاں بحق، 10 زخمی : پولیس کی اضافی نفری تعینات

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبا‏لی تصادم کے باعث کشیدہ صورتحال ہوگئی، فائرنگ کے واقعات میں آج 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد شامل ہیں، 4 روز کے دوران جھڑپوں میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، 4 مئی کو اسکول میں فائرنگ سے 8 افراد کے قتل کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔