پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے عوام سے پورے پیسے وصول کرنے کے باوجود پیٹرول کم دینے والے پمپ مالک کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور مین ضلع انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیٹرول چرانے اور پورے پیسے لینے والے پمپ پر چھاپہ مارا۔
اس دوران پمپ سے گیج کم کرنے کا ریموٹ کنٹرول سسٹم برآمد کیا گیا اور انکشاف ہوا کہ سیلز مین ریموٹ سے گیج کنٹرول کررہا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے مالک کو گرفتار کر کے جی ٹی روڈ سردار گڑھی میں قائم پیٹرول پمپ لو سیل کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق سیلز مین ایک لیٹر کے پیسے وصول کر کے 700 ملی میٹر پیٹرول ڈال رہا تھا۔