باکو سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن

پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے، آذربائیجان کے شہر باکو سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز آج رات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان ایئرویز کی پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر آج رات اسلام آباد پہنچے گی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی کے مطابق طیارے کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

آفتاب گیلانی کے مطابق مسافروں کا استقبال کیا جائے گا، اس فلائٹ آپریشن میں ایئر بس 321 ساختہ کے طیارے استعمال ہوں گے، آذربائیجان ایئرویز باکو سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

آذربائیجان سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کو سفری سہولت اور ملک کو حاصل زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔