کِیا موٹرز کا ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 کِیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

 

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کِیا موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 11 سے 19 لاکھ روپے تک کمی کی ہے۔

 

کِیا موٹرز کے مطابق سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی 13 لاکھ 1 ہزار روپے کی کمی سے 89 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سورینٹو 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 17 لاکھ 91 ہزار روپے کم ہوکر 94 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔ 

 

 

اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 19 لاکھ 51 ہزار روپے کمی کے بعد 92 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی جبکہ کارنول 11 لاکھ 50 ہزار روپے سستی ہوکر 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پر آگئی۔

 

کِیا موٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

 

خیال رہے کہ کمپنی نے اس سے قبل 6 اکتوبر کو بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کی تھی۔