ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 10ویں روز اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کی ابتدا پر انٹر بینک میں 14 پیسے سستا ہوتے ہی اچانک 26 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی خرید و فروخت 282 روپے 90 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 18 پیسے اضافے سے 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ یا گیا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہو کر امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 284 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان جاری ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 18 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 361 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔