ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ : فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1179روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ 82 ہزار870 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا فی اونس 2015 ڈالر کا ہوگیا ہے۔