غیر ملکی غیر قانونی مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کے لیے مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد ایک لاکھ انتیس ہزار دوسواٹھارہ مہاجرین افغانستان جاچکے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق افغانستان جانے والے غیر قانونی غیر ملکیوں میں ایک لاکھ 28 ہزار 629 تورخم جبکہ 5 سو 89 افراد براستہ انگور اڈا افغانستان گئے
ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عرفان اللہ محسود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود غیر ملکی غیر قانونی مہاجرین کو ملک چھوڑنے کے لیے مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد اب دستاویزات مکمل نہ ہونے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، 52 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
خیبرپختونخوا سے بے دخل کئے جانے والے غیر قانونی مہاجرین کو ہولڈنگ سینٹرز میں نادرا رجسٹریشن اور چیکنگ کے عمل سے گزار کر ایف آئی اے exit اسٹیمپ کے بعد افغانستان بھیج دیا جاتا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے غیر قانونی غیرملکیوں کی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
دوسری طرف ملک میں بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا، ملک میں امن و استحکام کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔